13 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے جنوب مغربی علاقے میں دو ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

ابنا: فوجی ترجمان نے بتایا کہ لیوس میک کورڈ جوائنٹ بیس کے قریب او ایچ58 سی جنگی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگئے، جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے یا فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوئے اس سلسلے میں فوری معلوم نہیں ہوسکا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات کا علم نہیں تاہم تحقیقات شروع کردی گئیں۔  ........

/169